• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن احتجاجی مظاہرے نے پوری دنیا میں مودی کا منہ کالا کردیا، ڈاکٹر پرویز چوہدری

نیو کاسل( پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھانگلینڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پر لندن میں پارلیمنٹ کے سامنے کشمیریوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی اہمیت کا حامل تھا، نارتھ زون کے علاوہ برطانیہ بھر سے اوورسیز کشمیری اور پاکستانی بڑی تعداد میں اس مظاہرے میں شامل ہوئے۔ پاکستانیحکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہآزاد کشمیر کے واحد لیڈر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی ہیں جو عالمی سطح پر مظالم کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، اس احتجاجی مظاہرے نے پوری دنیا میں مودی کا منہ کالا کردیا۔ لندن شہر میں گو مودی گو مودی کے بلند و بانگ نعرے لگ رہے تھے۔
تازہ ترین