• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی چوہدری نثار سے 2گھنٹے ملاقات،سابق وزیر داخلہ موقف پر قائم

اسلام آباد(پرویز شوکت، وقائع نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے جمعرات کے روز پنجاب ہائوس میں سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان سے طویل ملاقات کی۔یہ گزشتہ چند دن کے اندر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری نثار کے درمیان چوتھی ملاقات تھی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے اپنے تحفظات اور موقف سے آگاہ کیا۔میاں شہباز شریف نے اس ملاقات میں بھی چوہدری نثار کو منانے کی بھرپور کوشش کی مگر ان کے تحفظات اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے بارے میں موقف میں کوئی تبدیلی نہ آئی۔
تازہ ترین