لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن اور میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنس ’’عطائیت کا خاتمہ ۔آگاہی اور عوام‘‘ کا انعقاد آج 20اپریل کو گوجرانوالہ میں 10:00بجے صبح میرین ہوٹل میں ہو گا۔صدارت ڈاکٹر محمد اجمل خاں (چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن)کرینگے جبکہ مہمان خصوصی خواجہ عمران نذیر (منسٹر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب) اور علی جان خان (سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ) ہونگے۔ کانفرنس کے گیسٹس آف آنر میں کیپٹن(ر) محمد آصف (کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن)، ڈاکٹر عمر جہانگیر (ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن)، ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا (ڈائریکٹر کلینیکل گورننس پی ایچ سی)، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم (ڈائریکٹر کمپلنٹس پی ایچ سی)، ڈاکٹر انور جنجوعہ (ڈائریکٹر لائینسنگ پی ایچ سی)، ڈاکٹر ریاض چوہدری(انچارج انسداد عطائیت سیل گوجرانوالہ)، ڈاکٹر رانا سعید (سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ)، ڈاکٹر میاں زاہد محمود (صدر پی ایم اے پنجاب)، ڈاکٹر مظہر تحسین (صدر پی ایم اے گوجرانوالہ) اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر میاں محمد جمیل (صدر ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن پنجاب) ہونگے۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر اظہار چوہدری (صدر پی ایم اے پنجاب)، ڈاکٹر طارق محمود میاں (پریذیڈنٹ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز)، ڈاکٹر مسعود السید (صدر الیکٹ پی ایم اے پنجاب)، ڈاکٹر میاں زاہد محمود (صدر پی ایم اے، گوجرانوالہ)، ڈاکٹر تحسین مظہر (سابق صدر پی ایم اے گوجرانوالہ)، ہومیوپیتھک ڈاکٹر میاں محمد جمیل (صدر ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن پنجاب)ہونگے۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض سینئرایڈیٹر ہیلتھ، ایجوکیشن، کرنٹ افیئر و چیئرمین ایم کے آرایم ایس جنگ گروپ) سرانجام دینگے۔