ملتان (سٹاف رپورٹر) نواز شریف یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان اوراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ، جس میں پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز ( وائس چانسلرز،ایم این ایس۔یوای ٹی ) اور پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق ( وائس چانسلرز،آئی یوبی) نے سائن کئے دونوں وائس چانسلرزنے تعلیم، تحقیق، لیبارٹریز، فیکلٹی اور طالب علموں کے تبادلے کے حوالے سے معاہد ہ طے کیا ۔