ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر) شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں ملتان، وہاڑی سمیت تحفظ عزاداری کے مرکزی قائدین ، لائسنسداران کے 13رکنی وفد نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد سے ان کے دفتر میں ملتان ریجن میں ہونے والی تقریبات بسلسلہ جشن ولادت باسعادت حضرت امام حسین ؓ، حضرت غازی عباس علمدار کے حوالے سے ملاقات کی اور جلوسوں کو پولیس کتابچے میں اندراج کرنے کے متعلق گذارشات پیش کیں جس پر آر پی او ملتان نے ان مطالبات کو احسن طریقے سے عملد ر آمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر طالب حسین پرواز ، سید قسور علی شمسی، خضر عباس جعفری، حسین احمد گیلانی ودیگر شریک تھے۔