• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے ہر پاکستانی ڈرائیور امریکہ سے تربیت لے کر آیا ہے،احسن اقبال موٹروے پولیس تقریب کی جھلکیاں

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں دائیں ہاتھ گاڑی چلانا ضد کی شکل اختیار کر تا جارہا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہر پاکستانی ڈرائیور امریکہ سے تربیت لے کر آیا ہے ۔ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے رویوں کو درست سمت میں متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں ہر ڈرائیور کی تربیت امریکہ میں ہوئی ہے کیونکہ ہر کوئی انتہائی دائیں لین میں گاڑی چلاتا ہے اور اسے چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا۔ اگر کسی گاڑی سے راستہ مانگنے کے لئے ہارن دیا جائے تو تب بھی وہ راستہ نہیں دیتا اور مجبوراً اگر بائیں طرف سے گاڑی کو کراس کیا جائے تو راستہ نہ دینے والا ڈرائیور نہ صرف گھور کر دیکھتا ہے بلکہ اکثر تو تکرار بھی ہو جاتی ہے ۔ وزیر داخلہ کے اس تبصرے پر تقریب کے شرکاء محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
تازہ ترین