کوئٹہ میں تفریح کےشوقین افراداور واٹرسپورٹس کےکھلاڑیوں کےلئےخوشی کی خبریہ ہے کہ کوئٹہ کےنواح میں ایک سال قبل خشک ہوجانےوالی ہنہ جھیل پانی سےبھرگئی۔
کوئٹہ کےنواح میں شہر سے تقریبا 18کلومیٹرکی دوری پرواقع تفریحی مقام ہنہ جھیل بارشیں معمول سے کم ہونے اور خشک سالی کےباعث تقریباًایک سال قبل خشک ہوگئی تھی تاہم رواں ہفتے کےدوران وادی میں بارش کےجاری سلسلے کےبعد دو تین روز قبل ہنہ جھیل میں پانی آناشروع ہوا۔
جھیل میں پانی آنے سے تفریح کےشوقین افراد اورواٹرسپورٹس کےکھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہنہ جھیل میں پانی آنےسے تفریحی مقام پر مقامی سیاحت کو دوبارہ سے فروغ ملےگااور اس کااثرعلاقے کے ماحول پر بھی پڑےگا۔
جھیل میں پانی آنے سے سائیبیریا سے آنےوالے آبی پرندوں کی آمد کاسلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیاجو گزشتہ سال بند ہوگیاتھا۔جھیل میں پانی آنےسےمچھلیوں کی آمد کابھی امکان ہے۔
گزشتہ سال جھیل خشک ہونےسےبڑی تعداد میں جھیل میں پائی جانےوالی مچھلیاں مرگئی تھیں۔
عہدیداررواٹرسپورٹس حیات اللہ درانی کے مطابق ہنہ جھیل خشک ہونےسےواٹرسپورٹس کاسلسلہ معطل ہوگیاتھا،،خشک جھیل کے باعث گذشتہ سال مارچ اوراپریل میں سالانہ واٹرسپورٹس کاانعقادبھی نہیں ہوسکاتھا۔پانی آنےسےجھیل میں واٹرسپورٹس کاسلسلہ بحال ہوجائےگا۔