• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس خواتین کوہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے، احسن اقبال

پولیس خواتین کوہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نےکہا ہےکہ اسلام آباد پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ ناقابل برداشت ہے۔

اسلام آباد کی خواتین پولیس کے دربار سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ محکمے میں ہراساں کرنے پر عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے، تاکہ ہراساں کرنا تو دور کی بات کوئی اس بارے میں سوچ بھی نہ سکے،اسلام آباد پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد بہت کم ہے، جلد اسے دس فی صد تک بڑھایا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لیڈی ایس پی کو ہراساں کمیٹی کا محتسب تعینات کیا جائے، کسی ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او تعینات کی جائے، خواتین پولیس اہلکاروں کےلیے خصوصی ٹرانسپورٹ کو یقینی بنایا جائے اور ان کے علیحدہ فٹنس سینٹرز بنائے جائیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں، جو افسر ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

تازہ ترین