لندن (پی اے) سابق باکسنگ چیمپئن انتھونی سمال نے دہشت گردی کے الزام کی تردید کی ہے۔36سالہ سابق باکسر انتھونی سمال کو اولڈ بیلی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے استدعا کی کہ وہ دہشت گردی کے اقدام کی حوصلہ افزائی کے مرتکب نہیں ہوئے۔ ان پر یہ الزام ایک ویڈیو کے حوالے سے ہے جو2016 میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی اور میٹ پولیس کائونٹر ٹیررازم کمانڈ نے اس کی تحقیقات کی تھی، سائوتھ ایسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے انتھونی سمال کا اگلی سماعت تک ریمانڈ دے دیا گیا جو9مئی کو اولڈ بیلی میں ہوگی۔ انتھونی سمال نے مانچسٹر مین ایرینا میں میتھوپال کو شکست دی تھی اور برٹش اینڈ کامن ویلتھ لائٹ مڈل ویٹ ٹائٹلز جیتے تھے۔