• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز عالم دین اور محدث علامہ غلام رسول سعیدی کے انتقال پرڈاکٹر عامرلیاقت کااظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین ،مفسر قرآن ، شارح صحیح بخاری و صحیح مسلم ،فقیہ العصر،شیخ الحدیث دارالعلوم نعیمیہ حضرت علامہ غلام رسول سعیدی ؒ کی وفات پرگہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میری اُن سے بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی تاہم اُن سے غائبانہ صحبت نے مجھے بھی آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں لکھنا سکھا دیا ،اُن کی تصانیف سے میں نے انداز عشق سیکھا ہے ،وہ آج ہم میں موجود نہیں لیکن وہ علم کاایک ایسا سرمایہ چھوڑ گئے ہیں کہ تحاریر کے جھروکوں سے میں اُنہیں روز دیکھوں اور سنوں گا، اللہ تعالیٰ اُنہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ اور جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔جیو کہانی پر ملک کے نمبر ون مارننگ شو صبح پاکستان میں عصر حاضر کے عظیم عالم دین ،مفسر اور محدث کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اُن کی تحریروں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے ، شرح صحیح مسلم نے مجھے بولنا سکھا یا ،تبیان القرآن نے قرآن کے نور کے بازوؤں سے مجھے سنبھالا دیا ،نعمت الباری نے ساحل کی تلاش میں مجھ جیسے بھٹکے ہوؤں کو کنارا دیا، مقام ولایت و نبوت نے مجھے عقائد میں بالیدگی عطا کی اور مقالاتِ سعیدی نے میرے دل میں رہبر و رہنما کی عظمت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ہر دل عزیز میز بان نے صبح پاکستان ٹیم کے رکن امجد علی قریشی کے والد جماعت علی قریشی کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ۔
تازہ ترین