• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم پہلے ٹی20 میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی: سی او او پی سی بی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان ٹیم راولپنڈی میں پہلے ٹی 20 میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔

سی او او پی سی بی سمیر احمد سید نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی اور کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کریں گے۔

سی او او پی سی بی سمیر احمد سید نے بتایا ہے کہ پنک ربن اسپتال، لاہور میں 28 اکتوبر کو مفت سکریننگ اور چیک اپ فراہم کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے عوامی آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید