• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: آندھرا پردیش میں بس حادثہ، 20 مسافر ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے قصبے کرنول میں ایک مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، بس حیدر آباد سے بینگلورو جارہی تھی۔

بھارتی حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے بس میں سوار 20 مسافر اور بائیک رائیڈر ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس کچھ دور تک موٹرسائیکل کو  گھسیٹے ہوئے لے گئی اور اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی اور   پوری بس شعلوں کی لپیٹ آگئی جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس ڈرائیور نے بس میں موجود فائر ایکسٹنگشر سے آگ پر قابو پانے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم وہ آگ پر فوری طور پر قابو نہ پاسکا۔

حکام کے مطابق بس میں سوار 41 مسافروں میں سے 21 کو بچا لیا گیا جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید