• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ میں90 ارب کی کرپشن، فریال تالپور و دیگر سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق دوبارہ بحال کی گئی آئینی درخواست پرپیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، ایاز سومرو، شفقت سومرو، چیف سیکریٹری ودیگر کو نوٹس جاری کرتےہوئے8مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو لاڑکانہ کے رہائشی سندھ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری بشیراحمد عباسی پیش ہوئے اور فاضل بنچ کو آگاہ کیا کہ وہ گزشتہ سال مذکورہ دائر کی گئی درخواست سے دستبر دار ہوگیاتھاکیونکہ عدالتی کارروائی کے شروع ہوتےہی فریقین نے اس کے بھائی کو اغوا کیا اوراہل خانہ کو بری طرح سے ہراساں کیا جس کی وجہ سے درخواست گزارنے خوفزدہ ہوکراپنی آئینی درخواست سے دستبرداری ظاہرکردی تھی ،دستبرداری کے بعد اس کے بھائی کو بغیر کسی حجت کے واپس گھر پر چھوڑدیاگیا، اب درخواست گزارنے اپنے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے اور عدالت عالیہ سے استد عا ہےکہ دائر کی گئی درخواست پر دوبارہ سے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین