کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسیحی بہن بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیس ذرائع کے مطابق نواں کلی زرغون آباد کا رہائشی مسیحی نوجوان شا رول اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ جمعہ کی شام چرچ جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گئے تاہم دونوں بہن بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے 324اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔