• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینگورہ میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی

سوات (نمائندہ جنگ)مینگورہ میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ،شرکاء نے سوات پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپین خان اور مفتی مجید اللہ نے کہا کہ منظور پشتین سوات میں کس حیثیت سے آرہا ہے اور ان کے مقاصد کیا ہیں؟ انہوں نے کہاکہ جس سے ملک میں ہشت گردی کی خطرات پیدا ہوتے ہیں جیسے ماضی میں فضل اللہ ، صوفی محمد نے سوات کے لوگو ں کو ورغلایا ، اسی طرح یہاں کے لوگوں کے لئے مزید خطرات پیدا کرنے کیلئے یہاں پر منظور پشتین کا آنا بالکل منظور نہیں انہوں نے کہاکہ ہم سوات کے امن کو کسی بھی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے اور اس ضمن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین