• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص سیکورٹی،دھکم پیل ، چیف جسٹس چارسدہ اسپتال کا دورہ نہ کر سکے

چارسدہ (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار شدید دھکم پیل اور سیکورٹی کی ناقص انتظامات کی وجہ سے چارسدہ ہسپتال کا دورہ نہ کر سکے ۔ چیف جسٹس ہسپتال کی ایمرجنسی سے واپس چلے گئے ۔ورکرز ویلفیئر بورڈ ز کے ملازمین نے چیف جسٹس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ڈی آئی جی اور ڈی پی او بھی بے بس ہو گئے ۔ عوام نے ہسپتال سے واپسی پر چیف جسٹس صاحب کا راستہ روک کر شکایات کے انبار لگا دئیے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمپلکس کے دورے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں صحت کے حوالے سے عوام کو فراہم سہولیات کا جائزہ لینے ہسپتال پہنچ گئے مگر شدید دھکم پیل اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے چیف جسٹس ایمرجنسی گیٹ ہی سے واپس چلے گئے مگر ہسپتال سے باہر عوام نے چیف جسٹس کا راستہ روک کر شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ اس موقع پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کے مرد و خواتین ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں چیف جسٹس کے سامنے نعرہ بازی کی جس پر چیف جسٹس نے مظاہرین سے ان کے مسائل اور مشکلات سے آگاہی حاصل کی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین