کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) سردار عباس کی شاندار کارکردگی کی بدولت اشرف شوگر ملز نے سابق چیمپئن نیشنل بینک0-1کی شکست دیکر ٹورنامنٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پی ایف ایف کے سینئر نائب صدر سید خادم علی شاہ تھے اشرف شوگر ملز کے کھلاڑی سردار عباس نے فیصلہ کن فیلڈ گول کیا ۔