لاہور (خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس نےتوہین رسالت میں سزا پانیوالی آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک ایڈووکیٹ سے واپس لی گئی سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو وکیل سیف الملوک کی پولیس سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دیا۔ سیف الملوک ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ حساس نوعیت کے کیس کی وجہ سے پولیس سکیورٹی دی گئی تھی او ر آسیہ بی بی کی سزائے موت کیخلاف اپیل زیر سماعت ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے جلد مقرر ہو رہی ہے،اس کیس کی سماعت میری سربراہی میں قائم بنچ کرے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمہ میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل میں ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کررکھا ہے۔