• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل آفس کوئٹہ کی کارکردگی سے عوام نالاں ہیں

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی و قبائلی رہنماء کونسلر حلقہ19حاجی محمد عمر قریش نے کہا کہ تحصیل آفس کوئٹہ کی کارکردگی سے عوام نالاں ہیں تحصیل آفس میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں اور اراضی ٹرانسفر پر مقررہ ٹیبل ریٹ سے زائد رقم کی ڈیمانڈ کی مذمت کی ہے اور کہا کہ تحصیل آفس میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں اور اراضی ٹرانسفر کی مد میں عوام سے زائد رقم کی طلبی کی وجہ سے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک افرادکو مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف آفس کے معمولی اہلکار بھی شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں ان کی لگژری گاڑیاں ہیں جو مبینہ بے قاعدگیوں اور کرپشن کی واضح مثال ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰحکام نے سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیا تو ہم عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
تازہ ترین