• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہڑچوک مصریال روڈ پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم

راولپنڈی ( خصو صی نمائندہ) حکومت پنجاب کی طرف سے معذور بچوں کو تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے چوہڑچوک مصریال روڈ راولپنڈی میں14.5 ملین روپے کی لاگت سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم کر دیا ہے جہاں ذہنی، جسمانی، قوت سماعت اور قوت بینائی سے محروم بچے کسی فیس کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں گے -سینئر ایجوکیشن آفیسر خصوصی تعلیم راولپنڈی ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے بتایا کہ خصوصی ایجوکیشن سنٹر میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور ہر بچے کو 800روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا-
تازہ ترین