• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ،مریم نواز پاکستان واپسی کیلئے روانہ

 نواز شریف ،مریم نواز پاکستان واپسی کیلئے روانہ

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں،غیر ملکی پر واز رات 2بجے اسلام آباد پہنچے گی ۔

مریم نواز اپنے والد محمد نواز شریف کے ساتھ اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے تھے ،مریم نواز نے اپنی وطن واپسی کی اطلاع بذریعہ ٹوئٹر پیغام میں دی ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے کچھ ہی دیر میںپاکستان روانہ ہوں گے جب کہ وطن پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔

میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کلثوم نواز کی عیادت کیلئے 17اپریل کو لندن گئے تھے،انہوں نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر وہ آج ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین