• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اپنے بیانیہ پر قائم رہے تو ن لیگ دولخت ہوجائے گی، شاہ محمود قریشی

نوازشریف اپنے بیانیہ پر قائم رہے تو ن لیگ دولخت ہوجائے گی، شاہ محمود قریشی

اوباڑو(نامہ نگار/نیوز ایجنسیز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےآصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلان کر رہا ہوں، زرداری صاحب! میں رواں برس عام انتخابات کیلئےمیں سندھ آرہا ہوں اور آصف علی زرداری سے سخت مقابلہ کروں گا روک سکو تو روک لو،نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت اور زرداری نے پیپلز پارٹی میں واپسی کی دعوت دی جو میں نے قبول نہیں کی، نواز شریف اپنے بیانیہ پر قائم رہے تو ن لیگ دو لخت ہوجائے گی، پنجاب میں پی پی کی جس تیزی سے پوزیشن کمزور ہو رہی ہے،وہ حکومت نہیں بنا پائے گی،ان خیالات کا اظہار اوباڑو میں پیپلزپارٹی کے رہنما علی نوازچاچڑ کی رہائش گاہ پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں ،امید ہے سپریم کورٹ شفاف الیکشن کی نگرانی کرے گی انہوں نے کہا کہ جنہیں جنرل ضیا اور مشرف قائل نہ کرسکے آج وہ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں،عمران خان نے سندھ کی ذمہ داری سنبھا لنے کو بہت لیٹ کہاہے مگر کوئی بات نہیں، سندھ کے حالات سے مایوس نیا نوجوان طبقہ پیدا ہورہا ہے، نواز شریف اور ن لیگ کو دیوار سے نہیں لگایا جارہا،وہ اپنے کہے پر غور کریں جو بیانیہ پیش کررہے ہیں اگر اسی بیانیہ پر قائم رہے تو انکی جماعت دولخت ہوجائے گی ،انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف نے جاتی عمرہ گھر بلاکر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ میں آئندہ انتخا با ت میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا اور آپ وزیرخارجہ ہونگے میں نےاس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ ٹھکرا دیا اس موقع پر انکے بیٹے حسن نواز بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تحریک انصاف میں شمولیت سے روکا گیا لیکن میری سیاسی نگاہ کچھ اور دیکھ رہی تھی،جب میں نے پیپلزپارٹی کے دور میں وفاقی وزارت کا حلف لینے سے انکار کیا اس رات زرداری صاحب نے مجھے ایوان صدر میں بلا کر کھانا کھلایا لیکن میں نے وزارت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیرخارجہ تھا اب نہیں ہوں آپ صدر ہیں کل نہیں ہونگے تب ملاقات ہوگی، شاہ محموقریشی نے کہا کہ آج سندھ کی دھرتی پر بتا رہا ہوں اب بھی پیپلزپارٹی نے مجھ سے رابطہ کیا، آصف علی زرداری کا پیغام لیکر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا اور سنیٹر قیوم سومرو دونوں آئے کہ زرداری صاحب نے کہا ہے کہ آپ واپس آجائیں جو چاہئے حاضر ہے، میں نے کہا جو وقت گزر گیا وہ گزر گیا میں شکرگزار ہوں آپ نے اس قابل سمجھا دوبارہ دعوت دی اگر ملک کے مستقبل کو سنوارنا ہے تو ہمیں روایتی سیاست سے ہٹنا ہوگا ، ذات پات سے اوپر جانا ہوگا اور خود کو آنے والی نسلوں پر قربان کرنا ہوگا۔کشمور سے نامہ نگار کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں پی پی پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا نہ ہی اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔ امید ہے نواز شریف جلد وطن واپس لوٹیں گے اور میری دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد صحتیاب ہوں، انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں اختلافات تو ہوتے رہتے ہیں مگر انتقام نہیں ہونا چا ہیے۔

تازہ ترین