• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج ، عدلیہ سب ملکر ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کریں، احسن اقبال

شکرگڑھ نورکوٹ (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،فوج بھی اپنی ہے عدلیہ بھی اپنی ہے سب ملکر ملک کو آئین کے مطابق مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں، ملک بھر میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگ رہا ہے، پی پی نے کراچی کو ڈھیر،خان نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے نئے اضافی حلقے میں جلسوں و کارنر میٹگنز سے موضع مینگرہ ۔گھونہ۔کڈیالہ۔ نڈالہ سلہریاں ۔ بوعہ۔ نعمت پورسٹھیالی ۔ یوسی کلہہ ۔ یوسی منیگڑی کے مختلف دیہات کا دورہ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک نواز شریف کے چاہنے والے اپنے ووٹ کی عزت کیلئے کھڑے ہیں، مسلم لیگ ن کے منصوبوں نے ملک کی حالت بدل دی ہے۔ میرے ووٹر میرے وجود کا حصہ ہیں،5 سال پہلے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی ، دہشت گردی میں روزانہ 20 30 افراد جاں بحق ہوتے تھے، آج بجلی موجود ہے آج دہشت گردوں کو آگے لگا رکھا ہے، اس کو تبدیلی کہتے ہیں۔ دنیا پاکستان کو تیزی سے ابھرتی معشیت قرار دیتی ہے ،تبدیلی عوام کی خدمت کر کے آتی ہے پگڑیاں اچھالنے سے تبدیلی نہیں آتی۔
تازہ ترین