• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شمع کا چینی پروانہ سرگودھا چلا آیا

پاکستان کی شمع کا پروانہ چین سے چلا آیا

چین سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ بدھیو اور سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ شمع شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

بدھیو اور شمع کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی اور انہوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

جس کے بعد بدھیو اپنی بہنوں کے ہمراہ بیاہ رچانے سرگودھا پہنچ گئے۔

بدھیو اور شمع کی شادی روایتی پاکستانی انداز میں ہوئی، جہاں دلہن کی بہن اور سہیلیوں کی طر ف سے راستہ رکوائی اور دودھ پلائی کی رسم بھی کی گئی۔جب دلہا کی بہنوں نے دودھ پلائی کی رسم کے دوران چینی کرنسی دی، لیکن دلہن کی بہنوں نے پاکستان کرنسی کی ڈیمانڈ کردی۔

یہی نہیں شادی میں خصوصی طور پر دلہے کی پسند کا چائنیز کھانا بھی تیار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین