• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ 2018کے دوران96225 مویشیوں کا علاج کیا،ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری سندھ حیدرآباد سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے میں مارچ 2018کے دوران مختلف مویشیوں کو ہسپتالوں، ڈسپینسریز، یونین کونسلز‘،مویشیوں کے تشخیصی مراکزاور موبائل یونٹ کے ذریعے 96225 مویشیوں کا علاج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 86704 مویشیوں کو پیٹ کے کیڑے سے بچاؤ کی ادویات پلائی گئیں جبکہ متعلقہ عملے کی جانب سے 6118 دیہات کے دورے کیے گئے اور 4964 مویشیوں کے مالکان سے ملاقات کرکے انہیں مویشیوں کے امراض سے بچاؤ سے متعلق آگہی فراہم کی گئی، اس کے علاوہ عملے کی جانب سے 468816 مویشیوں کو مختلف مہلک امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔
تازہ ترین