• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پی پی کمزور ، پنجاب میں ن لیگ کے پائوںاکھڑ چکے : شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں ایسا نگران سیٹ اپ چاہتی ہے جو ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی اہلیت رکھتا ہو پی ٹی آئی عدلیہ سے شفاف انتخابات کی توقع رکھتی ہے ملک میں تبدیلی لانے اور کرپٹ اشرافیہ سے نجات دلانے کے لئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں ان خیالات کا اظہار نہوں نے مقامی میرج کلب میں گذشتہ روز لاہور میں 29اپریل کو ہونے والے جلسہ کے انتظامات کے سلسلے میں بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملک کی حالت تنزلی کی طرف جارہی ہے بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں قائد اعظم ؒ کے بعد عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوام کو ایک نیاسیاسی آپشن دیا 70میں جس طرح تلوار چلتی تھی اب 2018میں بلا چلے گا انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ اگر ملک میں تبدیلی لانی ہے تو روایتی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا چور چور ہے چاہے (ن) لیگ کا ہو یا پی پی کا یا پی ٹی آئی کا الیکشن سے قبل 20ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنا سخت فیصلہ ہے ہمیں اس طرح کے سخت فیصلے کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے پنجاب سے پائوں اکھڑ چکے ہیں جبکہ پی پی سندھ میں بھی کمزور ہو چکی ہے لیکن پی ٹی آئی فیڈریشن اور وفاق کی علامت ہے وفاق کی سوچ عمران خان کی سوچ ہے پی ٹی آئی نئے صوبے کی حامی ہے اس سے وفاق مضبوط ہو گا عمران خان کو قائل کرکے بتا دیا ہے کہ اگر پاکستان میں تبدیلی لانی ہے تو نیا صوبہ بھی بنانا ہو گاانہوں نے کہا کہ 29اپریل کا لاہور کا جلسہ ملک کی آئندہ سیاست کا رخ متعین کرے گا اور عمران خان اس جلسہ میں آئند ہ کے سیاسی لائحہ عمل اور الیکشن منشور کا اعلان کریں گے ملتان سے جنو بی پنجاب کا سب سے بڑا قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہو گا کنونشن میں ملک عامر ڈوگر،مخدوم زین حسین قر یشی،ابراھیم خان، ملک غلام عباس کھاکھی ،جا وید اختر انصاری ،مخدوم شیر شاہ،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، راناعبد الجبار، اعجاز جنجوعہ،ظہیر خان بادوزئی، ڈاکٹر اختر ملک، وسیم خان ،معین قریشی ، شاھدمحمو د خان،مونی شاہ،میاں جمیل ، عو ن عباس بپی، سلمان قریشی ،احمد حسین دہیر،سلمان نعیم،چوہدری یاسین،ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین