کوہلو(پ ر) بی این پی ضلع کوہلو کےصدرملک گامن خان مری ‘ سینئر نائب صدر نوریز بلوچ‘ لعل خان مری ‘ گل جان مری ‘وحید بلوچ‘ سونا خان مری ودیگر نے بی این پی ضلع کوئٹہ کی نومنتخب کابینہ کومبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر ہے کہ نومنتخب ضلعی صدر احمد نواز بلوچ ، آغا خالد شاہ جنرل سیکرٹری ، ملک محی الدین لہڑی ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، لقمان کاکڑ، عبدالغفور سرپرہ،یونس بلوچ ،ملک فاروق شاہوانی ،، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،ریحانہ حبیب جالب بلوچ خواتین سیکرٹری ،زبیر جان بلوچ ،یوسف رنداور ڈاکٹر رمضان ہزارہ پارٹی فعالیت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے لاتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے رہنمائوںنے کہاکہ عوام نے انتخابات سے قبل ہی بی این پی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہوںنے کہاکہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمداسماعیل گجر کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔