• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،اٹلی کی شہریت یافتہ لڑکی قتل، باپ سمیت 3 گرفتار

گجرات،اٹلی کی شہریت یافتہ لڑکی قتل،باپ سمیت 3گرفتار

گجرات(نمائندہ جنگ) کنجاہ میں 26سالہ اٹالین نیشنیلٹی ہولڈر لڑکی کواس کے باپ،بھائی سمیت تین افرادنے قتل کرکے نعش کودفنادیا ،ورثاء کے مطابق26سالہ ثناء چیمہ کو قتل نہیں کیا، بیمارتھی ہارٹ ٹیک ہوگیاتھا،ہم نے دفنادیا،تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے علاقہ منگووال میں 26سالہ اٹالین نیشنیلٹی ہولڈرثناء چیمہ کواس کے گھروالوں نے قتل کرکے نعش کودفنادیا کنجاہ نے پولیس کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے باپ غلام مصطفےٰ اوراس کے بھائی عدنان اورمظہراقبال چیمہ،ساکن کوٹ غلام منگووال غربی کوتفتیش کے لیے اپنی حراست میں لے لیاہے جبکہ مقتولہ کے وارثان کاکہناہے کہ ہم نے قتل نہیں کیاہماری لڑکی بیمارتھی جسے ہارٹ ٹیک ہوگیاتھااورہم نے اسے دفنادیا پولیس مصروف تفتیش ہے حتمی رپورٹ مقتولہ کے پوسٹ مارٹم ہونے کے بعدسامنے آئے گی ۔

تازہ ترین