• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات سے قبل پولیس اور انتظامی افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کی تیاری

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے گریڈ 17سے اوپر کے افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کی تیاری کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں فہرستیں بنانا شروع کر دی گئی ہے۔ خاص طور پر صوبائی حکومتوں کے "چہتے" افسران کا دوسرے صوبوں میں تبادلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی کے تحت انتخابات میں سیاسی اثر و رسوخ اور سیاسی پارٹیوں کی اجاراداری ختم کرنے کے لیے سندھ کے افسران کو خیبر پختونخواہ، پنجاب کے افسران کو بلوچستان اور دیگر صوبوں میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر محکموں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ایسے افسران کی فہرست فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ رائے کے مطابق اس سلسلے میں سندھ میں کئی سالوں سے ایک ہی عہدے پر تعینات پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت مبینہ طور ہمنوا سو سے زائد پولیس و انتظامی افسران کو صوبہ بدر کیا جائے گا، ان کے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعینات کیے جانے کے امکانات ہیں۔ صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نون کے زیر اثر قیادت کے قریب ترین پولیس اور انتظامی افسران کو بھی بلوچستان یا خیبر پختونخوا بھیجا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ہمنوا افسروں کو سندھ یا پنجاب بھیجا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران کے بین الصوبائی تبادلوں سے انتخابی عمل صاف اور شفاف ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔
تازہ ترین