• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مبینہ کرپشن سامنے لے آئے

فیصل واوڈا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مبینہ کرپشن سامنے لے آئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مبینہ کرپشن سامنے لے آئے، کہا کہ میئرکراچی کو اب تک ساڑھے 9 ارب روپے کے فنڈجاری ہوچکے مگر بیشتر رقم بدعنوانی کی نذر ہوگئی، کوئی لینڈ کروزر خرید رہا ہے تو کوئی دبئی میں جائیدادیں بنارہا ہے، نیب پرائیویٹ آڈٹ کرائے تو وسیم اختر اپنی کرپٹ ٹیم کے ساتھ جیل میں ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے خواجہ سہیل منصور اور ان کے بھائی کی کرپشن کے ثبوت نیب میں جمع کرادیئے ، بعد میں میڈیا کو بتایا کہ اختیارات اور فنڈز نہ ہونے کا رونے والے میئرکراچی اب تک 9 ارب 41 کروڑ روپے کا فنڈ وصول کرچکے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وسیم اختر اینڈ کمپنی کی توجہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر نہیں بلکہ مال بنانے پر ہے۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ اگر نیب نجی کمپنی سے کے ایم سی کا آڈٹ کرائے تو ایک ہفتے میں خوردبرد کی گئی رقم ریکور ہوجائے گی اور میئر کراچی اپنی کرپٹ ٹیم کے ساتھ جیل میں ہوں گے۔

تازہ ترین