• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کے انتخابات اسپورٹس پالیسی کے تحت ہونگے،نوید عالم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخاب قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت ہوں گے۔ اس بات کا علان منگل کو لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈیولمپنٹ اینڈ ڈومیسٹک نوید عالم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر کلبز ہاکی ٹور نامنٹ اس ماہ کے آخر میں ختم ہوجائے گا جس کے بعد مئی کے پہلے ہفتے سے کلبوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع کیا جائے گا،ہر کلب کے کم از کم14 متحرک کھلاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کرنا لازمی ہوگا جس میں تصویر، شناختی کارڈ، یا ب فارم، مقابلوں کی وڈیو کی فراہمی ضروری ہوگی، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ، ڈویژن، صوبائی ایسوسی ایشنوں کے انتخاب کے بعد فیڈریشن کے انتخاب ہوں گے۔
تازہ ترین