• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکسنگ کیس،ناصر جمشید کو 4 مئی کو ٹریبونل میں پیشی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں چار مئی کو لاہور کی قومی اکیڈمی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ناصر جمشید پاکستان میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار ہیں۔ گذشتہ سال یہ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ناصر جمشید انگلینڈ میں ہیں اور پاکستان آنے سے گریز کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین رکنی ٹریبونل نے ناصر جمشید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تین رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کر رہے ہیں، عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود ممبران میں شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔
تازہ ترین