برمنگھم (نمائندہ جنگ) دربار عالیہ جھنڈے والی سرکار دینہ کے سجادہ نشین اور معروف برطانوی روحانی پیشوا پیر سید دلیر بادشاہ بخاری پاکستان مسلم لیگ ن علماء ومشائخ ونگ (یوکےو یورپ) کے مرکزی صدر اور علماء مشائخ ضلع جہلم کے صدر بھی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ علماء مشائخ برطانیہ کیلئے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد نواز داد ،ضلع جہلم کیلئے سید اشتیاق عباس کاظمی منتخب ہوئے ہیں پیر سید دلیر بادشاہ کے مطابق علماء و مشائخ یوتھ ونگ کو پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ میں ضم کردیا گیا ہے ،یاد رہے کچھ دن پہلے سید دلیر بادشاہ بخاری آپنی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے بطور صدر یوتھ ونگ علماء و مشائخ مستعفی ہو گئے تھے اس کے بعد یوتھ ونگ کو ختم کر کے مرکزی علماء و مشائخ ونگ میں تبدیلی زیر غور تھی پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے بتایا کہ اب وہ مرکزی صدر مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ یوکے و یورپ کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ ضلع جہلم کے بھی مرکزی صدر ہیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی حصوصی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ کو فعال کرنے اور یوکے و یورپ کے ساتھ جہلم اور مختلف علاقے کے مسائل حل کرنے میں بھر پور اور اہم کرداراور ہم آہنگی کی فضا قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم اور ضلع جہلم میں علماء و مشائخ ونگ کا باقاعدہ آفس قائم کیا جائے گا،وہ مرکزی قیادت اور علامہ پروفیسر فاروق سعیدی سنٹرل چیرمین، مرکزی جنرل سیکرٹری علماء ومشائخ ونگ کیپٹن ر صفدر اور تمام علماءومشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستان کے ترقی میں ہم میاں نواز شریف اور تحریک عدل اور ووٹ کو عزت دو منشور کی تکمیل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہرمشکل میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور سابق وزیر اعظم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔