• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،محکمہ انڈسٹریز میں خوردبردسے متعلق ریفرنس کی سماعت

کوئٹہ (آئی این پی )احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب منو ر احمد شاہوا نی کے رو برومحکمہ انڈسٹریز میں کروڑوں روپے خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سما عت ہو ئی جس کے دوران ریفرنس میں نا مزدگرفتار ملزم ایکسین عدیل انورکو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ایک اور نا مز د ملزم خادم حسین عدالت میں پیش نہیں ہو ئے جس پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گو لڑا نے عدالت سے ملزم کے خلاف نیب آرڈیننس31-اے کے تحت کارروائی کے لئے درخواست دائر کردی۔کیس کی مذید سماعت 4مئی تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین