• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکےکو کچلنے والا امریکی سفارتکار بلیک لسٹ، وزارت داخلہ

لڑکےکو کچلنے والا امریکی سفارتکار بلیک لسٹ، وزارت داخلہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی سے شہری کی موت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 10روز کے لئے ملتوی کر دی ہے‘ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کرنل جوزف کو ویاناکنونشن کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اس لئے ان کو گرفتارکیاجاسکتاہے نہ ٹرائل ہوسکتاہے ‘ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم سے تفتیش لازمی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے عتیق نامی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو بلیک لسٹ کرکے اسے بیرون ملک سفر سے قبل اجازت لینے کا پابند کردیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نوجوان عتیق بیگ کے والد کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ اور خارجہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ وزارتِ داخلہ کے نمائندے نے کرنل جوزف کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ کرنل جوزف پاکستان سے باہر نہیں جاسکیں گے اس سلسلے میں تمام ہوائی اڈوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین