• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے تمام پرائیویٹ اسکولز آج کھل گئے

خیبر پختونخوا کے تمام پرائیویٹ اسکولز آج کھل گئے

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام پرائیویٹ اسکولز دوروز تک احتجاجاً بند رہنے کے بعد آج دوبارہ کھل گئے،جہاں معمول کے مطابق درس و تدریس کا عمل جاری ہے۔

پشاور کے پرائیویٹ اسکول دو روز بند رہنے کے بعد کھول دیے گئے، پرائیویٹ اسکولز مالکان نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف ہڑتال کی تھی۔

پیر اور منگل کو پشاور سمیت صوبے بھر کے بیشتر پرائیویٹ اسکول بند رہے۔

اتھارٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کو چھٹیوں کے دوران 50فیصد ٹیوشن فیس وصول کرنے، ٹرانسپورٹ فیس نہ لینے اور سگے بہن بھائیوں کو فیسوں میں رعایت دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی فیصلے اور پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کرنے والے نجی اسکولوں کو تحویل میں لینے، ان کے دفاتر اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

تازہ ترین