• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بورڈ کے ملازمین کی ترقیاں جلد اور میرٹ پرہونگی،بلال بٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان و چیئرمین تعلیمی بورڈ بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے امتحانی نظام کو شفاف بنانے میں مثالی اقدامات اٹھائے ہیں ،پوزیشن ہولڈر بچوں کو کروڑوں روپے کے انعامات دیے جاچکے ہیں ،ملتان بورڈ کے ملازمین کی ترقیاں جلد اور میرٹ پرہوں گی،یہ بات انھوں نےاپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے نیشنل یوتھ کونسل ایجوکیشن ونگ پنجاب کے صدر شوکت حسین ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کی ،اس موقع پرایم پی اے سلطانہ شاہین اور مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین