• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے کے ایشوز پر بحث کیلئے فل کورٹ اجلاس بلایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کے ججوں کا چیف جسٹس دیپک مشرا کو خط

کراچی (نیوز ڈیسک) سات اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھارت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے مواخذے کا نوٹس دیے جانے کے دو دن بعد، سپریم کورٹ کے دو سینئر ججوں، جسٹس رنجن گوگوئی اور مدن لوکر نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ وہ فل کورٹ طلب کرکے ادارے کے ایشوز اور سپریم کورٹ کے مستقبل کے حوالے سے مباحثہ کرائیں۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی مواخذے کی تحریک پیر کی صبح نائب صدر اور راجیہ سبھا چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مسترد کر دی۔ توقع ہے کہ جسٹس گوگوئی چیف جسٹس بھارت دیپک مشرا کی جگہ پر اکتوبر میںعہدہ سنبھالیں گے۔ اتوار کو جسٹس مشرا کو لکھے گئے خط میں جسٹس گوگوئی اور جسٹس لوکر نے مطالبہ کیا ہے کہ فل کورٹ طلب کرکے عدالت کے مستقبل اور ادارے کے ایشوز پر بات کی جائے۔ چیف جسٹس نے تاحال خط کا جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو سپریم کورٹ میں چائے کے وقفے کے دوران جب فل کورٹ کی بات کی گ ئی تو چیف جسٹس اس بات پر آمادہ دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ فل کورٹ اجلاس عوامی اہمیت کے حامل معاملات پر بلایا جا تا ہے۔
تازہ ترین