• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے، مریم نواز

مخالفین ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے، مریم نواز

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مخالفین ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے، یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کےسائےکوبھی ووٹ دےگی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقامے پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

اعلیٰ عدالت کی جانب سے خواجہ آصف کو 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا گیا جس کے بعد وہ اب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقامہ ظاہرکیا تھا، فیصلہ چیلنج کریں گے، یہ عارضی سیٹ بیک ہے اس کا پارٹی کو نقصان نہيں ہوگا، پُرامید ہوں کہ سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین