• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2013 میں بحرانوں کے ساتھ حکومت ملی تھی، احسن اقبال

2013 میں بحرانوں کے ساتھ حکومت ملی تھی، احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں بحرانوں کے ساتھ حکومت ملی تھی، ملک کا معاشی حب کراچی بھتا خوروں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا، ہماری حکومت کے دوران پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی۔

احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پیک ایک خواب تھا جس کو حقیقت بنایا ۔ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے ہم نے اگلی حکومت کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ موجودہ حکومت کا پانچ سالہ ا سکور کارڈ ہے،3 فیصد پر جمود کا شکار گروتھ کو 5.8فیصد تک پہنچا دیا ، جب ہم آئے ملکی خزانے خالی تھے، نیت کے خزانے خالی نہیں تھے، مردہ معیشت میں جان ڈالی اور دہشت گردی کی کمر توڑ دی۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ سیاسی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑتا تو اقتصادی ترقی کی شرح کو 6.1فیصد تک لے جاتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک سال کافسکل پالیسی فریم ورک دینے کیلئے ایک سال کا بجٹ پیش کر نا ضروری ہے ، آنےوالی حکومت اس میں کوئی ردو بدل کرنا چاہے تو کر سکتی ہے ، ہم نے تو نئی آنے والی حکومت کے نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھی ایک 100ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔

تازہ ترین