پشاور(سٹی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی خیبر پختونخوا کے چیف آرگنائزر حاجی امتیاز اسد تنولی نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ایسے واقعات سے فورسز کا حوصلہ پست نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں قیام امن کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔