تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت جو بجٹ پیش کرنے جارہی ہے اسے قومی اقتصادی کونسل نے منظور نہیں کیا ۔
بجٹ پیش کئے جانے سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منتخب شخص کے بجائے ایک غیر منتخب شخص جو پارلیمنٹ کا ممبر نہیں اسے وزیر خزانہ بناکر اس سے بجٹ پیش کرانا ستم ظریفی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کی مہمان حکومت کے پاس پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا جواز نہیں ،ن لیگ کی حکومت درست روایت نہیں ڈال رہی ۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کچھ اخلاقی جواز ہوتے ہیں اور کچھ قانونی جواز ہوتے ہیں ،آج حکمران جماعت نئی تاریخ رقم کررہی ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ بجٹ کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام پر 3 صوبے اعتراض کررہے ہیں ۔