سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے احکامات معطل کرتے ہوئے شیل پاکستان کا لائسنس بحال کر دیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق شیل پاکستان لمیٹڈ کو ایف بی آر نے ٹیکس میں اٹھائے گئے تضادات کی وضاحت کے لیے 30 اپریل 2018 تک کا وقت دیا تھا مگر اس سے پہلے ہی کمپنی کا جی ایس ٹی لائسنس معطل کردیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق اس صورت حال میں شیل پاکستان لمیٹڈ معاملے کو سندھ ہائی کورٹ میں لے کر گئی ، سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے لائسنس فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔
ترجمان کے مطابق شیل پاکستان لمیٹڈ ملک کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتا ہے اور اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ٹیکس حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔