ملتان(سٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ ملتان چیپٹر کا ہنگامی اجلاس چیرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی زیرنگرانی منعقد ہوا -جس میں پنجاب حکومت کی فارماسوٹیکل پالیسی کے خلاف صوبہ بھر میں تمام میڈیکل سٹورز کی دوسرے روز کامیاب شٹر ڈاون ہٹرتال کے نتیجے میں ادویات کی سو فیصد عدم دستیابی پر عوام الناس کو ھونے والی پریشانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اس عمل کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا گیا ۔ملتان کے سر کاری ہسپتالوں میں کئی ایمرجنسی ادویات نہ آنے اور میڈ یکل سٹورز کی ہڑتال کی وجہ سے ڈاکٹروں کو مریضوں کے علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امید ظاہر کی کہ حکومت پنجاب اور میڈیکل سٹورز کے عہدے دار اس ایشو پر مل بیٹھیں گے اور اس مسئلے کا جامع حل تلاش کریں گے تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسا موقع نہ آے جس سے لوگوں کو زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر طارق وقار ، رانا خاور ، شیخ عبدالخالق ، بلال سعید ، مرتضی بلوچ ، عمران رفیق ، رانا اطہر ، رضوان ، حافظ حمزہ ، خضر صدیقی ، وقار نیازی اور درجنوں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔