• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے حالات سازش کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں،شیعہ کانفرنس

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان شیعہ کانفرنس کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز شیعہ کانفرنس کے صدر سیدمحمد دائودآغا کی صدارت میں ہوا سینئر نائب صدرسیدمسرت آغا نائب صدر کربلائی محمد علی شان نائب صدر حاجی رمضان جنرل سیکرٹری حاجی جواد رفیقی جوائنٹ سیکرٹری سید ظریف حیدر فنانس سیکرٹری ملک ندیم سیکرٹری انفارمیشن کربلائی عاصم اور سیکورٹی انچارج قاسم حسینی نے شرکت کی اجلاس میں شہر کے موجودہ حالات پر غور کیا گیا بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد دائود آغا نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے ملت جعفریہ کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے جبکہ ہمارا معاشی قتل عام بھی ہو رہاہے طوغی روڈ پر دکان دار خیر بخش سمیت چند روز پہلے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ڈپٹی سیکورٹی انچارج محمد علی رضائی اور محمد زمان کو شہید کیاگیا جس کی اجلاس میں بھرپورمذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
تازہ ترین