کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فزیکل ٹریننگ کیمپ پیر سے ایبٹ آباد میں لگانے کا فیصلہ کیا جو 15مئی تک جاری رہے گا، فیڈریشن نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل انسٹرکٹر ڈینل بیریاور ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنیز کی مشاورت سے38 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا ہے ، ان میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، وقار، محمد عرفان سنیئر،راشد محمود، محمد فیصل قادر، محمد علیم بلال، تعظیم الحسن، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، جنید منظور، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، محمد رضوان سنیئر، محمد توثیق ارشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، غضنفر علی، عبد الوحید، اشرف رانا، محمد اظفر یعقوب، محمد عتیق، ارسلان قادر، اعجاز احمد، سمیع اللہ، رانا سہیل ریاض، عرفان جونیئر، محمد دلبر، نوید عالم، اسد عزیز،بلال قادر، محمد رضوان، محمد جنید کمال، خضر اختر، تیمور ملک، اور محمد عاطف مشتاق شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کا یہ پہلا مرحلہ چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کی تیاری کا حصہ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی۔