• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’باجی میرا بچہ بیمار ہے۔‘‘
ماسی نے دو دن کی چھٹی کا جواز پیش کیا۔
میری بیوی کو غصہ آگیا۔
’’ہر ہفتے دو چھٹیاں اور وہی بہانہ!
سیدھی طرح بتا، کام کرنا ہے یا نہیں؟
یا میں کوئی اور کام والی رکھ لوں؟‘‘
ماسی کچھ نہ بولی۔
سر جھکائے صفائی میں لگی رہی۔
پھر اُس نے چھٹیاں کرنا چھوڑ دیں۔
کئی مہینے گزر گئے۔
ایک دن میری بیوی نے پوچھا،
’’زرینہ، پہلے تُو بہت چھٹیاں کرتی تھی۔
اب کیوں نہیں کرتی؟‘‘
ماسی نے اپنا رخ دوسری طرف پھیرا،
اور گھٹی ہوئی آواز میں کہا،
’’باجی، میرا بچہ جو مر گیا۔‘‘
تازہ ترین