ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل ہیڈکوارٹر آفس ملتان کی جانب سے صارفین کی سہولت کے پیش نظر ملتان ریجن کے ایک اور آفس کو ون ونڈو سنٹر بنادیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر جنرل ملتان ہیڈکوارٹر خالد لطیف نے این آر سی ساہیوال کو ون ونڈو کردیا ہے جبکہ ان علاقوں میں بھی بہت جلد موبائل کار رجسٹریشن سروس کا آغاز بھی کیا جائیگا۔اس سلسلہ میں ایک ماہ کے دوران مذید 15 موبائل کاروں کی فراہمی کی جائیگی جس کے تحت عوام کو دور دراز علاقوں میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز اور (ب) فارم بنائیں جائیں گے۔چیئرمین نادرا عثمان مبین ملتان ریجن میں شہریوں کو بروقت کارڈز کی فراہمی اور وقت ضائع کئے بغیر کارڈ اور سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔