لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان نے تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے لاہور رجسٹری میں تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود کی سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میں نے تہمینہ درانی کیلئے سوشل ورک کرتا تھا،لیکن مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو روسٹرم پر بلا لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی آپ کو تنگ نہیں کریگااور بچے کو اسکول جانے سے نہیں روکا جائیگا، چیف جسٹس کی زبیر محمود کو سیکورٹی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔