امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کل لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اور ادھر اُدھر اُڑ رہے ہیں۔
سیاسی پارٹیوں اور ان کی قیادت سے کہتا ہوں کہ پارٹیاں پارٹیاں ہونی چاہئیں، سیاسی یتیم خانہ نہیں اور نہ ہی واشنگ مشین بننا چاہیے۔
مردان میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں جو ہوا ساری قوم نے وہ دیکھا۔ جن لوگوں نے ووٹ خریدا اور سینیٹ میں موجود ہیں ان کے خلاف عدالت عظمیٰ، نیب اور الیکشن کمیشن نے کیا ایکشن لیا۔